جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے شان کونری 90 برس کی عمر میں وفات پا گئے

جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے سر شان کونری 90 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ ان کی وفات کی تصدیق ان کے گھر والوں نے کی ہے۔

جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے شان کونری 90 برس کی عمر میں وفات پا گئے

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار کو جیمز بانڈ کا کردار نبھانے کے باعث سب سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور وہ اس کردار کو بڑی سکرین پر لانے والے پہلے اداکار تھے۔ انھوں نے جیمز بانڈ سیریز کی سات فلموں میں اداکاری کی۔

ان کا اداکاری کا کریئر دہائیوں پر محیط ہے اور ان کو ملنے والے متعدد ایوارڈز میں ایک آسکر،دو بافٹا ایوارڈّز اور تین گولڈن گلوبز شامل ہیں۔

ان کے بیٹے جیسن کونری نے بتایا کہ ان کے والد کی وفات بہاماس میں پرسکون انداز میں سوتے میں ہوئی اور وہ 'کچھ عرصے سے علیل' بھی تھے۔

سر شان کونری کی دیگر فلموں میں دی ہنٹ فار ریڈ اکتوبر، انڈیانا جونز اور لاسٹ کروسیڈ اور دی راک شامل تھیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0