دو ملکوں‌کے اچھے برے حالات فنکاروں کیلئے امتحان: عمران

کراچی: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکار عمران عباس نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان اچھے برے حالات فنکاروں کیلئے امتحان جیسے ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرد جنگیں ملکوں کو ہی نہیں ان کی معیشت کو بھی تباہ کر دیتی ہیں، ہمارے پڑوسی ملک کو سوچنا چاہئے کہ ناانصافی و ظلم ایک حد تک ہی برداشت کیا جاتا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تمام پاکستانی انکے ساتھ ہیں۔

دو ملکوں‌کے اچھے برے حالات فنکاروں کیلئے امتحان: عمران

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارتی ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے تین فلموں کیلئے مجھے سائن کیا تھا مگر دونوں ممالک کے درمیان حالات کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ مجھے ‘‘رام لیلا’’ اور ‘‘باس’’ کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن سب سے زیادہ افسوس ‘‘عاشقی 2’’ میں کام نہ کرنے کا ہوا تھا تاہم اب ان سوچوں سے نکل آیا ہوں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0